On اکتوبر 6, 2021

سری نگر() جموں وکشمیر فریڈم فرنٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ کشمیری قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے کردار ادا  کیا جائے۔جموں وکشمیر فریڈم فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ قتل، تشدد اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگزکمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں لوگوں نے غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور کشمیری اپنی پر امن جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صبح آزادی طلوع نہیں ہوتی مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دبا ڈالے