اترپردیس غازی آباد 29جولائی …بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اترپردیش کی اسمبلی کے رکن نند کشور نے اپنی مسلمان کا دشمنی کا کھلا ثبوت دیتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کے بجائے اپنے بچوں کو قربان کریں ۔ نند کشور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گوشت سے کورونا وائرس پھیلتا ہے لہذاٰ مسلمانوں کو قربانی دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عید پر قربانی دینا چاہتے ہیں وہ اپنے بچوں کی قربانی دیں۔بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ وہ مسلمانوں کو جانوروں کی قربانی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ گوشت سے کورونا وائرس پھیلتا ہے۔ نند کشور کا یہ زہر آلود بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ بہیمانہ برتاﺅ پر بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے