منفی14،گلمرگ7.5درج،وادی میں سخت سردی کی لہر جاری

سرینگر: محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیش گوئی میں وادی کشمیر میں سوموار سے پھر ایک بار برف باری کی پیش گوئی ہے۔اس دوران وادی کشمیر میں سردی کی سخت لہر جاری ہے جس دوران دارس میں منفی14جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں -7.5درجہ حرات ریکارڑ کیا گیا ہے۔

_ محکم ہ موسمیات نے سنیچر کے روز اپن تازہ پیش گوئی میں بتایا کہ سوموار سے موسم پھر ایک بار کروٹ لے گا جس دوران کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا آنے والے دنوں میں درجہ حرات میں مزید کمی آسکتی ہے۔_

محکمہ موسمیات نے بتایا تازہ برف باری سے بلائی علاقوں سے جانے والی ایم شہراؤں جس میں مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے معطل کیا جا سکتا ہے۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا اگلے 24گھنٹوں کے دوران سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے تاہم 23تاک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے بتایا دراس میں سب سے کم-14جبکہ گلمرگ میں -7.5درجہ حرارت ریکارڑ کیا گیا ہے۔اس دوران وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے سخت سردی جا ری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں جن میں خاص بچے اور بزرگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔