On اکتوبر 7, 2021

سری نگر() مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے ضلع پلوامہ کے رہائشی ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کالعدم قرار دیدی ہے۔ جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے نثار احمد قاضی نامی  ایک شخص   پر لاگو پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیکر قابض انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔ ان پر رواں برس چھ جنوری کو پی ایس اے لاگو کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ میں نثار احمدکے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ واجد حسیب نے کی۔