On اکتوبر 7, 2021

سری نگر()مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں نا معلوم افراد نے دو اساتذہ کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔ گزشتہ تین روز میں ٹارگٹ کلنگ  کے واقعات میں6 افراد قتل ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو خاتون معلمہ دیپک کو ر اور ستندھر کور کو سرینگر کے علاقے صفہ کدل میں ایک سکول کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ یہ دونوں سرینگر کے علاقے آلوچی باغ کے رہائشی تھے۔ ستندھر کور سکول کے پرنسپل تھے ۔یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ کے روزسرینگر میں ایک معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کو قتل کر دیا تھا ۔ حریت رہنماں نے انکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے قتل کیا ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں اور علاقے کی اقلیتوں میں خلا پید ا کیا جاسکے۔ مقبوضہ کشمیر میںقتل  کے ان واقعات کے بعد سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے اہم شاہراہوں اضافی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔